کراچی ، سندھی ٹوپی اجرک کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
سندھ بھر میں آج سندھی ٹوپی، اجرک کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جا
رہا ہے اور اس موقع پر مختلف ثقافتی و سماجی تنظیموں کے جانب سے ریلیاں بھی
نکالی جارہی ہیں۔
سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اجرک اور سندھی ٹوپیوں کی مانگ بڑھ گئی، بچے،
جوان، خواتین، بڑے سب ہی سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے ثقافت کے رنگ کو نمایاں
کر رہے ہیں۔
صوبے کے مختلف شہروں میں سماجی و سیاسی تنظیموں اور پریس کلب کے تعاون سے
راگ و رنگ کی محافل، مشاعرہ ، لوگ گیتوں پر رقص کی تقاریب جاری ہیں۔
سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں جبکہ مختلف اسکولوں اور مقامات پر پُروقار تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔