لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے
خطاب کیا۔اجلاس میں سپیڈوبس سروس کے منصوبے پر پیش رفت اورمتعدد امور کا
جائزہ لیاگیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
لاہور اورملتان کے بعد لودھراں اوربہاولپور میں سپیڈوبس سروس کا اجراء
کیاجارہا ہے۔لودھراں اوربہاولپور میں آئندہ ہفتے سپیڈو بس سروس کیا اجراء
کردیاجائے گا۔صوبے کے عوام کو معیاری ،تیزرفتار اورجدید سفری سہولتوں کی
فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا عوام کوباوقاراورآرام دہ ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے
منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل صرف کیے گئے ہیں۔میٹروبس سروس کے ذریعے
روزانہ لاکھوں افرادباوقار طریقے سے اپنی منزل پر پہنچ رہے ہیں۔میٹروبس
سروس نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے موثر کرادار ادا کیا
ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا میٹروبس سروس کے جدید نظام نے ٹرانسپورٹ کے شعبے
میں انقلابی تبدیلی برپاکی ہے۔شہریوں کی سہولت کیلئے سپیڈو بس سروس کا
اجراء بھی حکومت پنجاب کا انقلاب آفرین اقدام ہے۔لاہور اورملتان میں سپیڈو
بسوں کے اجراء سے عوام کوباوقار طریقے سے سفرکی سہولت ملی ہے۔
محمد شہبازشریف نے مزید کہالودھراں اور بہاولپور میں سپیڈو بسوں کے اجاراء
کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔یہ شاندار بس سروس علاقے کے عوام
کیلئے حکومت پنجاب کا ایک تحفہ ہوگی۔ان بسوں میں سفر کیلئے ای ٹکٹنگ کا
جدید نظام متعارف کرایاگیا ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ مجتبیٰ شجاع الرحمان،ایم این اے مہر اشتیاق
احمد،مشیر ڈاکٹر عمر سیف،چیف سیکرٹری،چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات
اورمتعلقہ حکام نے سول سیکرٹریٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزاورکمشنرب?ہاولپور ڈویڑن،کمشنرآفس بہاولپورسے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔