Dec 04, 2017 02:19 pm
views : 640
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 42 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،42 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 42 پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 39967 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 277 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 141 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،124 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔