کوئٹہ ، ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی سندھی ثقافت کا دن منایا گیا
ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی سندھی ثقافت کا دن منایا گیا۔ کلچر ڈے کے موقع پر ایک دوسرے کو ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے
کوئٹہ پریس کلب میں سندھی ثقافت کے دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب میں بچوں اور بڑوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں پیش کی جانی
والی سندھی موسیقی سے شرکاء خوب محظوظ ہو ئے۔ تقریب کی مہمان خصوصی رکن
صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی کا کہنا تھا کہ اصل قوم پرست وہ ہیں جو اپنی
ثقافت سے محبت کے ساتھ ملک میں بسنے والی دیگر اقوام کی ثقافت سے محبت کرتے
ہیں۔
تقریب کے شرکاء نے کہا کہ ایک دوسرے کی ثقافت کو اپنا کر بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
تقریب میں شریک افراد نے روایتی سندھی رقص کر کے اپنی ثقافت سے والہانہ
محبت کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ننھے بچوں نے خوبصورت رقص کر کے شرکاء سے
خوب داد وصول کی۔