کراچی ، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، کروڑ وں روپے مالیت کی اسمگنگ ناکام
پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک مسافر کوچ سے 5051مختلف اقسام کے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گزشتہ رات پا کستان کوسٹ گارڈز نے وندر
(بلوچستان ) چیک پوسٹ آر سی ڈی ہائی وے پر دوران چیکنگ ایک مسافر کوچ کے
خفیہ خانوں میں چھپائے گئے کروڑ وں روپے مالیت کے 5051غیر ملکی ساختہ
موبائل فون ، الیکڑونکس اشیاء قیمتی کپڑ ا ، گاریوں کے حصے پر زے اور غیر
ملکی چاکلیٹ کے 240کاٹن برآمد کرلئے جوکہ غیر قانونی طریقے سے کراچی اسمگل
کئے جارہے تھے۔گاڑی کے عملے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
واضح رہے کہ پا کستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ
وقت مصروف عمل ہے اور گزشتہ ہفتے بھی کثیر التعداد موبائل فونز ،الیکٹرونک
اشیاء اور ایرانی انجن آئل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی تھی ۔پا
کستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے
گی ۔