Dec 04, 2017 06:23 pm
views : 633
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 39 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 39 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیر (4 دسمبر2017) کو
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 39 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 40049 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز منفی
زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 169 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،146 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔