Dec 04, 2017 08:10 pm
views : 681
Location : Different Areas
Sukkur- World Aids Day Seminar
سکھر ، محکمہ صحت کے جانب سے ایڈز کی آگہی کے حوالے سے ریلی اور سیمینار کاانعقاد
سکھر میں محکمہ صحت کے جانب سے آگہی ایڈز ایک مہلک اور ناقابل علاج مرض پر
ڈی ایچ او سکھر کی سربرا ہی میں ڈاکٹروں کی ریلی اور سیمینار منعقد کیاگیا۔
اس موقع پر ڈسرکٹ ہیلتھ آفسر سکھر ڈاکٹر آغا سمیع اللہ پٹھان کا آگہی
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایڈز ایک مہلک اور ناقابل علاج بھی
ہے اور متاثرہ شخص سے غیر محفوظ جنسی تعلق خواہ یہ تعلق باہمی مرد و زن کے
درمیان ہو یا باہمی مردوں کے درمیان جنسی امراض پھلنے کا سبب بنتا ہے ۔ایڈز
کی بیماری 2003 میں پاکستان میں ایک لاکھ 6 ہزار 175 رجسٹرڈ کیا گیا ہے
جبکہ سندھ میں ایڈزکی بیماری کے امراض 3524 رجسٹرڈ کی گئی ہے اور مردوں
2990 پائی گئی ہیں اور عورتوں میں 401 مہلک بیماری ایڈز پھیلی ہوئی ہیں
جبکہ سکھر میں ان ایڈز کی بیماری رجسٹرڈ 37 ہوئی اور لاڑکانہ ضلع میں 525
ایڈز کی مہلک بیماری رجسٹرڈ حاصل ہوئی ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر حبیب اللہ،ڈاکٹر ظھور احمد پٹھان،ڈاکٹر اشوک کمار نے بھی
ایڈز کی بیماری پر آنیوالی ایل ایچ او،ویکسینٹرز کے اسٹافوں کو آگہی دی۔