Dec 04, 2017 07:32 pm
views : 637
Location : Prime Minister House
Islamabad- US Secretary of Defence Mr. James Mattis calls on Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi in Islamabad
اسلام آباد ، وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سے امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کی ملاقات
وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سے امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیرخارجہ خواجہ آصف ، وزیرداخلہ احسن
اقبال، وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی
لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی
موجود تھے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤ س کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی
موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی
وزیردفاع سے ملاقات میں امریکاکی جنوبی ایشیائی پالیسی کے امور زیر غور
آئے۔
قبل ازیں امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر
اسلام آباد پہنچے تھے۔ وزارت خارجہ و دفاع کے حکام نے امریکی وزیردفاع کا
نورخان بیس پراستقبال کیا۔