Dec 05, 2017 02:20 pm
views : 573
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 9 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،9 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کو مارکیٹ میں مندی
کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 9 پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ 40040 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 260 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 156 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،89 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔