Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 05, 2017 02:43 pm views : 457

Location : Chinese Embassy

Islamabad- CM Punjab Meeting with Chinese Ambassador Mr. Yao Jing
  • Urdu

اسلام آباد،وزیر اعلی پنجاب کی اسلام آباد میں چینی سفیریاؤ جنگ سے ملاقات

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اسلام آباد میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے چین کے سفیر کو گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اس مقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا میں امن، محبت، تعاون اور والہانہ جذبوں کی روشن مثال ہے، سی پیک کے عظیم منصوبے نے معاشی و اقتصادی ترقی کی نئی تاریخ رقم کی ہے اورخطے کے دیگر ممالک بھی سی پیک سے مستفید ہو ں گے،سی پیک سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں، اکنامک کوریڈورنے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے، سی پیک ایک عظیم الشان منصوبہ ہے جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اور روڈ کا شاندار ویڑن دیا ہے،پاکستان اور چین کے مابین برادارنہ دوستی کا سفر چھ دہائیوں پر مشتمل ہے اور اب دونوں ملکوں کی دوستی کی مثال اپنی مثال آپ ہے،پاکستان اور چین کی دوستی نئی منزلوں کو چھو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی چین پاکستان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہاہے،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں پاکستان اور چین کیساتھ تعلقات مزید وسیع اور مضبوط ہوئے ہیں اور پاکستان اور چین باہمی احترام، محبت اور پیار لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
اس موقع پرچینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اور دو طرفہ معاشی تعاون ہر گزرتے لمحے فروغ پا رہا ہے اور پاک چین دوستی کو فروغ دینے میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، شہبازشریف ویڑنری لیڈر ہیں اورپنجاب سپیڈ کا اعزاز شہباز شریف کی انتھک محنت اور غیر معمولی کارکردگی کا نتیجہ ہے اور پنجاب سپیڈ ایک حقیقت بن چکی ہے،پنجاب سپیڈ کے ذریعے بجلی کے منصوبوں کو مکمل کرکے توانائی بحران پر قابو پانے کا کریڈٹ ان کو جاتا ہے، چینی سفیر نے وزیر اعلی پنجاب کے عوامی خدمت کے جذبے کی تعریف کی اور کہاکہ حکومت جس انداز سے عوامی خدمت اور معاشی ترقی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved