Dec 05, 2017 03:06 pm
views : 569
Location : Children Library Complex
Lahore- Education Minister Chairs Meeting Regard Rising Punjab Sports Festival
لاہور،صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن کیزیر صدارت رائزنگ پنجاب سپورٹس مقابلہ جات کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس
صوبائی محکمہ ا سکولز ایجوکیشن کی جانب سے رائزنگ پنجاب سپورٹس مقابلہ جات
کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، مقابلہ جات پنجاب بھر
میں مختلف سکولوں میں تحصیل،ڈسٹرکٹ، ڈویڑن، انٹر ڈویڑنل اور صوبائی سطح پر
منعقد ہوں گے،رائزنگ پنجاب کے تحت منعقد ہونے والے سپورٹس مقابلہ جات میں
مجموعی طور پر657974کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ36 اضلاع میں68013میچز کھیلیں
جائیں گے۔
اس سلسلے میں صوبائی وزیرا سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے
طالبعلموں میں سپورٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور سکول کی سطح پر صحت مند
سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ،رائزنگ پنجاب سپورٹس مقابلہ جات کا انعقاد کیا
جارہاہے، تحصیل، ڈسٹرکٹ ، ڈویڑن اور پھر صوبائی سطح پر پرائمری سے سیکنڈری
لیول پر شروع ہونے والے سپورٹس کے مقابلہ جات میں مختلف سرکاری سکولوں کے
طلباء و طالبات حصہ لیں گے اوراس اقدام کا مقصد طالب علموں میں کھیلوں کا
فروغ ہے۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ دنیا بھر میں بہترین ٹیلنٹ سکولوں ہی سے نکلتا ہے اور
محکمہ سکول ایجوکیشن کھیلوں کے فروغ کیلئے کرکٹ کنٹرول بورڈ، سپورٹس بورڈ
،فٹ بال فیڈریشن اور ہاکی فیڈریشن سے مسلسل رابطے میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ
کرکٹ، فٹ بال اور ہاکی کو ایلیمنٹری کی سطح پر شروع کیا جائے گا۔اجلاس میں
سابق قومی کرکٹر عاقب جاویدنے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط،سپیشل
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن رانا حسن اختر، محکمہ سکولز اور سپورٹس سمیت متعلقہ
محکموں کے افسران نے شرکت کی، محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے پرائمری کی
سطح پرپنجہ آزمائی اور رسہ کشی سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے
جبکہ سیکنڈری لیول پر کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، اتھلیٹکس ، والی بال،ٹیبل ٹینس،
کبڈی اور ریسلنگ سمیت دیگر گیمزکا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔