Dec 05, 2017 04:57 pm
views : 515
Location : Different Places
Quetta- Cold Weather in City
کوئٹہ،سردی اپنے آغاز میں ہی رنگ دکھانے لگی،درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا
ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک گر گیا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور
گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر
ہلکی برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں
صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، گرد و نواح اور ملحقہ علاقوں میں خون جما
دینے والی سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، شہر میں درجہ حرارت نقطہ
انجماد سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے,کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث
فگروں میں برتنوں میں موجود اورسڑکوں کے اطراف کھڑا پانی تک جم گیا ہے، شہر
اور نواحی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، شہری خوب ڈھانپ
کے گھروں سے نکل رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔