اسلام آباد،شہر اقتدار میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریوں مکمل
پاکستان پیپلز پیپلز پارٹی اپنے 50ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں آج اسلام
آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے،اس سلسلےمیں اسلام
آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پریڈ گراؤنڈ
اور اس کے اطراف پارٹی قیادت کے بڑے بڑے پوسٹرز، بینرز اور پارٹی کے پرچم
آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
یوم تاسیس جلسے سے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین
خطاب کریں گے جب کہ بلاول بھٹو زرداری نئی سیاسی حکمت عملی کا بھی اعلان
کریں گے۔
جلسے کی سکیورٹی کے لئے وفاقی پولیس کے 8سو اہلکار تعینات کئے جائیں گے جو
صرف جلسہ گاہ کی بیرونی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ جلسہ گاہ کے
اندر سکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری جلسہ منتظمین پر عائد ہو گی جبکہ ڈاکٹرز ،
ایمبولنسز اور واک تھرو گیٹس کا بندوبست جلسہ منتظمین کریں گے۔