Dec 05, 2017 05:13 pm
views : 534
Location : Lahore High Court
Lahore- PTI Babar Awan in Lahore High Court
لاہور،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین ساڑھے 3سال سے انصاف کے منتظرہیں، حقائق جاننامتاثرین کاحق ہے،بابر اعوان
لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک نہ کرنے کی پنجاب حکومت
کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے 30 روز کے اندر رپورٹ کو شائع کرنے کا حکم دیا
ہے،اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان بھی لاہور ہائیکورٹ
پہنچے۔
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہےکہ شہبازشریف 10ارب روپے ہرجانے
کے دعوے کافوری فیصلہ چاہتے ہیں،جبکہ خود 3سال سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی
رپورٹ دباکر بیٹھے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر قانون اور تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین ساڑھے 3 سال سے انصاف کے منتظر ہیں،حکومت نے
خود انکوائری کمیشن بنایا تھا ،پھر رپورٹ شائع کرنے میں کیا رکاوٹ ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ کے حقائق جاننا
سانحہ متاثرین کا حق ہے، حکومت انکوائری رپورٹ سے متفق نہیں تو ٹرائل میں
اس پر جرح کرا لے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے
کا حکم دے دیا ہے،پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک نہ کرنے کے
لیےانٹر کورٹ میں اپیل دائر کر کھی تھی جسے ہائیکورٹ کی جانب سے مسترد کر
دیا گیا ہے۔