لاہور،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت ڈینگی کے حوالے سے اجلاس
صوبائی وزیرا سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق
کی زیر صدارت سول سکریٹریٹ کمیٹی روم میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا
اجلاس منعقد ہوا۔
صوبائی وزیر نے تمام متعلقہ سرکاری محکموں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ
ڈینگی کے آیندہ سیزن کے لئے پلاننگ شروع کردیں، ادویات، سپرے پمپس، فوگرز
اور دیگر آلات کی سٹاک ٹیکنگ کرکے درکار وسائل کے بارے میں کیس تیار کریں
تاکہ حکومت بروقت اقدامات کرسکے، وزیر صحت نے پنجاب میں رواں سال ڈینگی پر
موثر طور پر قابو پانے میں کامیابی کو تمام متعلقہ محکموں کی مربوط کوششوں
اور موثر اقدامات کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ لرننگ لیسن یہ ہے کہ مشترکہ
کوششوں اور محنت سے بڑے سے بڑے چیلنج سے نمٹا جاسکتا ہے۔
اجلاس میں ایم پی اے پیر اشرف رسول کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے سینیئر
افسران، ڈی سی لاہور،سمیر احمد سید ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اختر
رشیدملک، پروفیسر وسیم اکرم، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر فرخ
سلطان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔