پشاور، پاکستان پیپلز پارٹی کے پچاسویں یومِ تاسیس میں شرکت کے لئے کا ریلی کا انعقاد
آج اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کاپچاسواں یوم تاسیس منایا جارہا ہے،یوم تاسیس کے حوالے سے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جلسے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے جیالے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر
جیالوں میں خاصہ جوش وخروش نظر آرہا ہے، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب
سے پارٹی ترانوں اور ڈھول تھاپ پر رقص کیا گیا جبکہ کارکنا ن نے ایک دوسرے
کو مبارک باد دی اور گلے ملے۔
پارٹی کے کارکنان نے کار ریلی بھی نکالی گئی جبکہ ریلی کی قیادت صوبا ئی
صدر ہمایوں خان کر رہے تھے ،دوسری جانب پشاور سے جلسے میں شمولیت کیلئے
جیالے موٹروے ایکسچینج پر جمع ہونا شروع ہوگئے، جیالوں نے دھنوں کی تاپ پر
رقص بھی کیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوےت ہمایوں خان نے
کہا کہ پورے ملک سے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیںجبکہ صوبے بھر سے قافلے
جمع ہو رہے ہیں جو اسلام آباد روانہ ہوں گے۔