Dec 05, 2017 08:38 pm
views : 618
Location : Sindh Assembly
Karachi- PTI Khurrum Sher Zaman Media Talk
کراچی،پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سی ویو پر پیش آنے والے واقعے کیخلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کیا کہنا ہے سی ویو پر پیش آنے
والے واقعہ کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے ، پولیس کی سرپرستی میں موٹرسائیکلوں
کی ریس لگانے کا اہتمام ہو رہا ہے ، وزیرداخلہ استعفیٰ دیں، حکومت نے
صورتحال کا نوٹس نہ لیا تو کراچی کے عوام کو سڑکوں پر لائیں گے۔
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سی ویو پر پیش آنے والے
واقعے کیخلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی انھوں نے اس موقع پر
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ویو پر پیش آنے
والے واقعہ کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے سی ویو پر پولیس کی سرپرستی میں
موٹرسائیکلوں کی ریس لگانے کا اہتمام ہو رہا ہے ، وزیرداخلہ استعفیٰ دیں،
حکومت نے صورتحال کا نوٹس نہ لیا تو کراچی کے عوام کو سڑکوں پر لائیں گے
انھوں نے کہا کہ پولیس و انتظامیہ کی نااہلی کے باعث اس قسم کے واقعات پیش
آرہے ہیں سی ویو پر تمام رات نوجوان موٹرسائکلوں کی ریس لگاتے ہیں گزشتہ
روز سی ویو پر پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے جس میں نوجوانوں کے دو
گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کی جان چلی گئی اورایک زخمی
ہوا ہے ،پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ
واقعے میں ملوث ملزمان کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
خرم شیرزمان نے کہا کہ ہر اتوارکو صبح فجر کے وقت سی ویو پر موٹرسائکلوں کی
ریس لگائی جاتی ہے جس کے دوران علاقے کے مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا
کرنا پرتا ہے ہم اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلیے انتظامیہ سے مطالبہ
کرتے ہیں کہ وہ فوری اقدامات کرے ہم وزیراعلی سندھ ، وزیرداخلہ سے بھی
مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے اور لاقانونیت کے خاتمے کیلیے
فوری اقدامات کرے ۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہاکہ بظاہر لگتا ہے کہ انتظامیہ سو رہی ہے شہر
میں دہشت گردوں کا راج ہے حکومت کی نااہلی کے باعث شہر اندھیرے میں ڈوب رہا
ہے خرم شیرزمان نے کہا کہ سی ویو پر موٹرسائیکلوں کی ریس فوری بندکرائی
جائے ، موٹرسائیکلوں کی ریس کے دوران پیش آنے والے واقعات سے شہر کے اسپتال
زخمیوں سے بھرتے جارہے ہیں اسپتالوں میں جو لوگ لائے جارہے ہیں ان کی
ٹانگیں ٹوٹی ہوئی ہوتی ہیں یا جسم کے دیگر حصوں میں زخم ہوتے ہیں انھوں نے
کہا کہ موٹرسائیکلوں کی ریس کے دوران شرطیں لگائی جاتی ہیں اور شرط جیتنے
والا علاقے میں فائرنگ کرکے خوشی کا اظہار کرتا ہے انھوں نے کہا کہ اگر
انتظامیہ نے نوٹس نہ لیا تو ہم کراچی کے عوام کو سڑکوں پر لائیں گے خرم
شیرزمان نے کہا کہ اس واقعے کی ایف آئی آر میں اے ٹی اے 7 کی دفعہ ڈالی
جائے۔