کراچی،پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیر اہتمام باراکوڈا 8 مشق کاانعقاد
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیراہتمام بارا کوڈا ایٹ مشق کا
انعقاد کیا گیا, مشق کا مقصد سمندر میں تیل بہہ جانے کے عمل کو روکنا اور
تیل بہہ جانے کی صورت میں طریقے کاراختیار کرنا تھا۔
بارا کوڈا مشق تین مرحلوں پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے کا انعقاد پاکستان میری
ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز میں کیا گیا جس میں افتتاحی بریفنگ،
تبادلہ خیال اور عملی مشتق کی تیاریاں کی گئیں جبکہ دوسرے مرحلے کا انعقاد
شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب ساحل پر کیا گیا جس میں تیل بہہ جانے کے
عمل سے نمٹنے کی عملی مشق کی گئی۔
پاک بحریہ کے مختلف یونٹس کے علاوہ اس مشق میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی،
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، وزارت
پیٹرولیم وقدرتی وسائل، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی، گوادر پورٹ
اتھارٹی، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانو
گرافی، پیلا، آئل کمپنیوں کی مشاورتی کمیٹی اور ریفائنریز، سیپا، بائیکو،
پی ایس او، کمشنر کراچی، شیورون،شیل پاکستان لمیٹڈ، فوٹکو اور پی آر او نے
حصہ لیا۔
اس موقع پر دپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی
عبدالماجدنے کہا کہ بارہ کوڈا مشق کا مقصد سمندر حدود میں تیل کے رساو کو
کنٹرول اور جامعہ حکمت عملی تشکیل دینا،تسمان اسپرٹ حادثے کے نتیجے میں تیل
کے اخراج کے وقت ہمارے پاس آلودگی کو قابو کرنے کی صلاحیت بہت کم تھی، کسی
سانحہ سے نمٹنے کیلئے اداروں کے مابین مناسب روابط فرائض کی احسن طریقے سے
ادائیگی میں معاون ثابت ہوں گے۔