راولپنڈی،آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر زکانفرنس
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر زکانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال
کاجائزہ لیاگیا,کانفرنس میں پاک افغان سرحدپرسیکیورٹی اقدامات پربھی بات
چیت ، جبکہ آپریشن ردالفساد خوشحال بلوچستان پروگرام کابھی جائزہ
لیاگیا,کورکمانڈرزکانفرنس میں ملک کے ا ندرونی استحکام اور افغانستان میں
قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کو
اپنے حالیہ دوروں کے ذریعے عسکری ڈپلومیسی بارے اعتماد میں لیا,کور کمانڈرز
کانفرنس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکورٹی صورتحال، بالخصوص افغانستان کے
حوالے سے بات کی گئی۔