Dec 06, 2017 01:31 pm
views : 602
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 26 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،26 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 26 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 39971 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 255 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 196 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،48 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔