Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 06, 2017 02:36 pm views : 638

Location : Emergency Services Academy

Lahore- International Volunteer Day Ceremony
  • Urdu

لاہور،رضا کاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے یونائٹیڈ نیشن والنٹئرز ، والنٹری سروس اورسیز اور ہیومینٹیک کی جانب سے ریسکیو رضا کاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقادکیا گیا، تقریب میں ریسکیو 1122 کے رضا کاروں نے ایمرجنسی مینجمنٹ کی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا ،ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر یوتھ افیئرزاینڈا سپورٹ جہانگیر خانزادہ تھے۔
تقریب کا مقصدسال بھر رضاکارانہ فرائض سر انجام دینے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور مزید براں آئندہ سال کے لیے جذبہ اْجاگر کرنا تھا تاکہ وہ یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کا حصہ بنتے ہوئے عوام الناس کو والنٹیری خدمات کی طرف راغب کریں اور زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائیں جا سکیں۔
ڈاکٹر رضوان نصیر بانی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب نے کہاکہ یونین کونسلز کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز بنانے کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ حادثات کی تیاری، ریسپانس اور بچاؤ کے لئے موئثر اقدامات کئے جائیں جس کے ذریعے پنجاب کو صحت مند محفوظ بنا کر پائیدار ترقی عمل میں لائی جائے،یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ ریسکیو 1122 نے ایک لاکھ والنٹئرز کو رجسٹرڈ کیا اور30 ہزار والنٹئرز کو حادثات میں ریسپانس کرنے کی عملی تربیت دی، اسکے علاوہ والنٹئرز کو پنجاب بھر سے موقع دیا گیا کہ وہ پہلی صوبائی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ایکسرسائز میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور آج پنجاب کی بہترین ٹیموں میں پہلا نمبر چینوٹ ، سیکنڈ لیہ اور تھرڈ لاہور کا ہے کو ایوارڈد دئیے گئے اور نقد انعام بھی دیا گیا جبکہ باقی تمام تقریب میں شرکاء کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
صوبائی وزیر برائے یوتھ افیئرزاینڈ سپورٹ جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ آج میں رضاکاروں کے درمیان بے حد خوش اور فخرمحسوس کر رہا ہوں ،ریسکیو 1122سروس صرف ایک سسٹم نہیں بلکہ انہوں نے اپنے کام سے ثابت کیا ہے کہ یہ سروس ایک مشن بن چکا ہے اور ان کے مشن کی خوشبو ملک کے ہر کونے میں پہنچ چکی ہے،جہانگیر خانزادہ نے ریسکیورز کی نمایا ں کارکردگی کے بعد کمیونٹی کے لئے ریسکیو محافظ کے شاندار اقدام پر مبارکباد دی اور کہا یہ بات باعث فخر ہے کہ ریسکیو1122 نہ صرف مقامی سطح پر عوام الناس کو سروسز دے رہی ہے بلکہ مقامی لوگوں کی استعداد کار بڑھا کر ذمہ دار شہری بنا رہی ہے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved