Dec 06, 2017 04:21 pm
views : 642
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets President Rotary International Ian H.S Riseley
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے روٹری انٹرنیشنل کے صدر ایان ایچ ایس رائزلی کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے روٹری انٹرنیشنل کے صدر ایان ایچ ایس رائزلی نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا پاکستان سے پولیو
کے خاتمہ کی کاوشوں میں روٹری انٹرنیشنل کا تعاون قابل تعریف ہے۔پولیو سے
بچاؤ کے قطرے اس موذی مرض کے خاتمہ کے لئے ضروری ہیں۔پولیو کا خاتمہ پورے
معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
محمد زبیر نے کہا پولیو قطروں کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو
دور کرنے کے لئے مسلسل آگاہی مہم ضروری ہے۔ پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام
طبقات خصوصاً علمائے کرام اور اپنے شعبوں کے نامور افراد کی شمولیت خوش
آئند ہے۔حکومت پولیو کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا امن و امان کے قیام کے بعد پولیو ٹیموں کو ملک کے تمام
علاقوں تک رسائی حاصل ہے۔پولیو کے خاتمہ کے ضمن میں روٹری کلب کی پولیو پلس
کمیٹی بھی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔
صدر وٹری انٹرنیشنل ایان ایچ ایس رائزلی نے کہا پولیو کے خاتمہ کے لئے روٹری انٹرنیشنل اپنا تعاون جاری رکھے گا۔