Dec 06, 2017 06:05 pm
views : 643
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Foreign Services Academy Delegation
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیرسے فارن سروسز اکیڈمی کے وفد کی ملاقا ت
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے فارن سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت 25 ویں
جونئیر ڈپلومیٹک کورس کے غیر ملکی سفارت کاروں کے 27 رکنی وفد نے ملاقات
کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران ،صوبہ میں سرمایہ کاری کے
مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردار اور باہمی
دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا بین الاقوامی تعلقات کے فروغ میں
سفارت کاروں کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔#کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور
خطہ کا اہم شہر ہے۔امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے
حالات نہایت سازگار ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں
دی ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر مزید سراہا جانا چاہیئے۔
محمد زبیر نے کہا امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد تمام ممالک
پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کریں۔موجودہ حکومت کے دور میں
معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے۔جغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف جنوبی
ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد افسران کی دلچسپی
کے بغیر ممکن نہیں۔ بہتر نظم و نسق کسی بھی حکومت کی کامیابی کے لئے
بنیادی شرط ہے۔چیلنجز سے نمٹنے کے لئے افسران کی مسلسل تربیت نہایت اہمیت
کی حامل ہے۔اس طرح کے کورسز سے افسران کی انتظامی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا
ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہاسی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و
خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔#سی پیک
پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔