Dec 06, 2017 06:25 pm
views : 625
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 38 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 38 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 38 پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ 39907 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 167 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،170 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔