Dec 06, 2017 06:37 pm
views : 593
Location : Supreme Court of Pakistan
Karachi- Chairman PSP Syed Mustafa Kamal Media Talk
کراچی ، پانی و سیوریج مسائل کا حل مقامی حکومتوں کا کام ہے، مصطفیٰ کمال
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صاف پانی اور نکاس سے متعلق درخواست کی سماعت
کے دوران کراچی کے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے عدالت کو بتایا کہ پانی کی
فراہمی اور سیوریج مسائل کا حل وزیراعلیٰ کا نہیں بلکہ مقامی حکومتوں کا
کام ہے۔ اس موقع پر عدالت نے سیکرٹری بلدیات سے بھی جواب طلب کرلیا اور کیس
کی سماعت 23 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی ۔
چیئر مین پا ک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے
باہر ذرائع ابلا غ عامہ کے نما ئند ؤں سے گفتگوکہا کہ ہمارے دور حکومت
میں 'کے تھری اور 'فور منصوبے متعارف کرائے گئے، کراچی کو روزانہ 1250 ملین
گیلن پانی کی ضرورت ہے جب کہ کراچی کو سندھ کے حصہ کاایک اعشاریہ 51 فیصد
پانی دیا جارہا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی شہر کی آبادی ڈھائی کروڑ سے زیادہ ہے اور
2020 تک آبادی 3 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی پھر 'کے فور منصوبہ بھی پانی کی
کمی کو پورا نہیں کر پائے گا۔