Dec 06, 2017 08:12 pm
views : 555
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Consul General Qatar
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران پاک قطر باہمی تجارت،صوبہ
میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی
کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا پاکستان اور قطر اسلامی اخوت کے
لازوال رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں۔کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور خطہ کا
اہم شہر ہے۔امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات
نہایت سازگار ہیں۔قطر کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ اْٹھائیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا پاک قطر اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ
وقت کی اہم ضرورت ہے۔موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی
ہوئی ہے۔
قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری نے کہا صوبہ کی تعمیر و ترقی کے لئے
تعاون جاری رکھیں گے۔کوئی بھی بین الاقوامی کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ
کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔