لاہور،پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ
محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان عوامی تحریک کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس
باقر نجفی رپورٹ کی مصدقہ نقول فراہم کردی گئی ہیں، رپورٹ ملنے کے بعد
عوامی تحریک کے کارکنوں نے سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا منسوخ کردیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے کارکن اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،فیاض
وڑائچ ، نور اللہ صدیقی اور دیگر رہنماء ہوم سیکرٹری پنجاب کے آفس پہنچے
جہاں سی سی پی او لاہور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی ایوان عد ل کے
باہر زرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے کہنا تھا کہ مصدقہ
نقول چیک کرلی ہیں ۔ قانونی مشاورت کے بعد اگلےلائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خرم نواز گنڈا پور کا کہناتھاکہ رانا ثنااللہ مانتے ہیں کہ انہوں نے صرف
اجلاس کی صدارت کی تھی،جبکہ توقیر شاہ کہتے ہیں آپریشن کے احکامات
راناثنااللہ نے دیئے۔
خرم نوازگنڈا پورنے کہا کہ عابد شیرعلی کے والد بھی راناثنااللہ پر الزامات
لگاتے ہیں، اس لیےیہ ثابت ہوجاتا ہے کہ دونوں میں سے کون جھوٹا ہے ۔