Dec 07, 2017 01:37 pm
views : 645
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 582 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،582 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 582 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 39325 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 305 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 56 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،234 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔