Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 07, 2017 04:42 pm views : 626

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Mayor London Sadiq Khan
  • Urdu

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لندن کے مئیر صادق خان کی سربراہی میں برطانوی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لندن کے مئیرصادق خان کی سربراہی میں برطانوی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاپاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تاریخی اوردوستانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ پاکستان برطانیہ سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پاکستانیوں کی بڑی تعداد لندن میں مقیم ہے۔لندن میں رہنے والے پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بڑھانے میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہاپنجاب اوربرطانیہ میں تعلقات کو فروغ دینے کیلئے یہ موقع بہترین ہے۔پنجاب اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو بے مثال کامیابیاں ملی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہزاروں پاکستانیوں نے اس جنگ میں قیمتی انسانی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔پاکستان کی بہادر مسلح افواج، پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں نے اس جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔یہ جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے۔دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ پوری قوم کا عزم ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ ہرقیمت پر جیتنا ہے۔
مئیر لندن صادق خان نے کہا لندن اورلاہور کے مابین تعلقات بہت اچھے ہیں۔ہم لاہور کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اورسرمایہ کاری کوبڑھانا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بہت اپنایت دی ہے،جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ملکر کام کریں گے۔
برطانوی وفد نے کہا وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیں۔شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول موجود ہے۔
وزیراعلیٰ نے لندن کے مئیرصادق خان اوران کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو ،لندن کے ڈپٹی مئیربرائے بزنس ،راجیش اگروال اوربرطانوی حکام و سرمایہ کاروں کی بڑی تعداداس موقع پر موجود تھی۔
صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ،منشاء اللہ بٹ،ندیم کامران،بیگم ذکیہ شاہنواز،رانا مشہود احمد،عائشہ غوث پاشا،مشیر ڈاکٹر عمر سیف، ترکی کے قونصل جنرل سردار ڈینز،امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینڈی ،چیف سیکرٹری،لارڈ مئیرلاہوراورپاکستانی سرمایہ کاربھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved