Dec 07, 2017 05:36 pm
views : 617
Location : Haytabad Sports Complex
Peshawar- Disable Persons T20 Match
پشاور،پشاور زلمی فاونڈیشن کی جانب سے وہیل چیئر کرکٹ میچ کا انعقاد
پشاور زلمی فاونڈیشن اورآئی سی آ سی کے زیر اہتمام ورلڈ ڈس ایبل ڈے کی
منابست سے فیسٹویل ا سپورٹس ابیلٹی اور وہیل چیئر کرکٹ میچ کا شاندار
انعقاد کیا گیا جس کے دوران کھلاڑیوں نے بلند حوصلوں نے سب کے دل جیت لیے۔
حیات آبادسپورٹس کمپلیکس پشاور میں ورلڈ ڈس ایبل ڈے کے حوالے سے 146فیسٹویل
سپورٹس ابیلٹی میں پشاور بھر سے معذوز افراد نے شرکت کی،فاٹا زلمی اور کے
پی زلمی کے درمیان کھیلا جانیوالا وہیل چیئر کرکٹ میچ خصوصی توجہ کا مرکز
رہا۔
چیئرمین پشاور زلمی اور پشاور زلمی فاؤنڈیشن جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈس
ایبل افراد خصوصی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو
زندگی میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں،پشاور زلمی فاؤنڈیشن
مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرتی رہے گی،وہیل چیئر کرکٹ میچ
میں کے پی زلمی نے فاٹا زلمی کو 12 رنز سے شکست دی۔
فیسٹیول میں کرکٹ کے علاوہ بیڈمنٹن ،لان ٹینس اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے،جس میں ڈس ایبل کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ریجنل ڈائریکٹر پشاور زلمی سمیرا نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ میچ کا مقصد معذور افراد میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر
کرنا تھا ۔
کرکٹر الطاف الرحمٰن نے کا کہ اگر حکومت توجہ دے تو یہ معزور افراد بھی ملک کا نام روشن کرنے مین اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔