Dec 07, 2017 06:08 pm
views : 461
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs meeting regarding Islamabad Metro Bus Project
اسلام آباد ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت میٹرو بس پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس
اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت میٹرو بس پروجیکٹ کے حوالے سے اجلا س ہوا۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے
کیپیٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
کیپیٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کا مقصد نیو اسلام آباد انٹرنیشنل
ائیرپورٹ اور جڑواں شہروں کے مرکزی رہائشی علاقوں کے درمیان چلنے والی
میٹرو بس سروس کی منصوبہ بندی ، آپریشن اور دیکھ بھال کرنا ہے۔ کیپٹل ماس
ٹرانزٹ اتھارٹی نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل کے بعد جڑواں
شہروں کے رہائشیوں کی ٹرانسپورٹیشن کی ضروریات کو پورا کرے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس
حوالے سے ضروری قانون سازی کی جائے اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی مثال
کو بھی اس حوالے سے زیر غور لایا جائے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین کو نیو
اسلام آباد ائیرپورٹ کی لنک روڈز اور دوسرے بنیادی ڈھانچے کی بر وقت تکمیل
کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔