Dec 07, 2017 06:55 pm
views : 561
Location : Pakistan Secretariat
Karachi- Chairman PSP Mustafa Kamal Press Conference
کراچی،فاروق ستار نے اپنے میئر کو کرپشن کرنیکی لئے کھلی چھٹی دے رکھی ہے،مصطفیٰ کمال
سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے اپنے میئر کو کرپشن کرنیکی لئے کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈل چل رہے
ہیں،جس کوصفائی کرنی تھی سڑک بنانی تھی وہ جلسے کررہے ہیں،جن پیسوں سے عوام
کی خدمت ہونی چاہئے تھی ان سے جلسے کئے جا رہے ہیں میئرکا کام جلسے کرناہے
یا لوگوں کوخدمت کرنا ہے؟
چیئرمین پی ایس نے کہا کہ مردم شماری میں سندھ اور بلوچستان کے ساتھ زیادتی
کی گئی ،مردم شماری میں جو ستر لاکھ لوگ کم ہوئے ان کے لیے تم نے کیا
کیا،ایم کیو ایم پاکستان والے مہاجروں کے مسیحا نہیں خون چوسنے والے ہیں
،یہ گدھ کی طرح مہاجروں کاگوشت نوچنے کیلئے تیاربیٹھے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ صرف پی ایس پی ہی پاکستان اورسندھ میں مہاجروں
اور سارے پاکستانیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کر رہی ہے،اگر ہم اپنی سیاسی
ساکھ بچاتے تو الطاف حسین کبھی نہیں گرتا،کراچی ،حیدرآباد کے نام نہاد
چوکیداروں نے شہریوں کے لئے کیا کیا،ایک جلسہ کرنے سے ذمہ داری پوری نہیں
ہوتی لیاقت آباد کے جلسے میں صرف پی ایس پی کو گالیاں دی گئیں۔