Dec 07, 2017 07:07 pm
views : 573
Location : Rangers Head Quarter
Karachi- DG Rangers Sindh chairs high level meeting
کراچی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس
ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت رینجرزہیڈ کوارٹر زمیں
اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں رینجرز اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران
نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہرکے تنا ظر میں سند ھ با لخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز نے کراچی کی تمام حساس تنصیبات اور اہم مقامات
سمیت دیگر علاقوں کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا جبکہ اس بات کا
بھی فیصلہ کیا گیا کہ شرپسند عناصر کو کراچی میں امن و عامہ کی صورتحال کو
بگاڑنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے
اداروں کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے اور اس سلسلے میں
جوائنٹ آپریشنز کے لیے مربوط حکمتِ عملی مرتب کی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ
دہشت گردی کے خطرات سے مزید مؤثر طریقے سے نمٹا جاسکے۔