اسلام آباد،پیپلز پارٹی سوات کےوفد کی خورشید شاہ سے ملاقات
شہریار امیر زیب کی قیادت میں پیپلز پارٹی سوات کے وفد نے خورشید شاہ سے
ملاقات کی، ملاقات میں پیپلز پارٹی ضلع سوات کے صدر عرفان چٹان بھی شریک
تھے، خورشید شاہ نے شہریار امیر زیب کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا
خیر مقدم کیا۔
ملاقات کا مقصد یوم تاسیس کے جلسے کی کامیابی پر خورشید شاہ کو مبارکبادپیش
کرناتھا، اس موقع پر شہریار امیر زیب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکی جرأت
مندانہ قیادت پر پورے ملک کی طرح سوات کے عوام بھی پرجوش ہیں۔
خورشید شاہ نے کہاکہ سوات کے امن کی جنگ پیپلز پارٹی کے دور میں لڑی اور
جیتی گئی، ان کا کہنا تھا کہ والی سوات خاندان کی شمولیت سے مالاکنڈ، سوات
میں پارٹی مضبوط ہوئی ہے،سوات کے عوام سے پیپلز پارٹی کا خصوصی رشتہ ہے،بعد
ازاں شہریار امیر زیب نے خورشید شاہ کو دورہ سوات کی دعوت دی۔