Dec 07, 2017 08:10 pm
views : 585
Location : Air University
Islamabad- Air Chief Marshall Sohail Aman addresses to Air Tech Conference
اسلام آباد ، پاک فضائیہ کے سربراہ کی ائیر یونیورسٹی میں منعقدہ ائیر ٹیک کانفرنس کی ا فتتاحی تقریب میں شرکت
ائیر یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام ائیر ٹیک کانفرنس اور ٹیکنو شو کی
افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان
اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ائیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ائیر وائس
مارشل (ریٹائرڈ) فائز امیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کانفرنس کے افتتاحی
سیشن میں مقررین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال
کیا۔
ترجمان پاک فضا ئیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل
امان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری نوجوان نسل میں بہت
صلاحیتیں ہیں جس کی بدولت ہمارا مستقبل تابناک ہے۔ ہمارے نوجوانوں کوصرف
بھرپور راہنمائی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف
جنگ انتہائی جرّات اورحوصلے سے لڑی ہے اور اس جنگ میں بے حد قربانیاں دی
ہیں۔جس کی وجہ سے ملک سے اس عفریت کا خاتمہ یقینی ہواہے۔ انہوں نے جے ایف
۔17 تھنڈر کو قومی وقار کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ
خودانحصاری کا سفر جاری رکھے گی تاکہ ہماری دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ
ہو سکے۔
اس چار روزہ کانفرنس میں 100 کے قریب درسگاہوں سے تقریباً تین ہزار طلباء و
طالبات سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق اپنے پروجیکٹس متعارف کرائیں گے۔ اس
کانفرنس میں 26 مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گاجن میں فوٹوگرافی ، ائیرو
ماڈلنگ ، ائیر ٹیکنو شو اور روبوٹکس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد
ملک میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ہونہار پاکستانی طلباء4 و
طالبات کی صلاحیتوں کو قومی اور عالمی سطح پر روشناس کرانا ہے۔
تقریب کے اختتامی روز تکنیکی نمائش اور ایف ۔9 پارک میں ریڈیو کنٹرولڈ ائیرو ماڈلز کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔