ٹھٹہ، موھارا کے قریب سمندرمیں کشتی الٹنے سے 13 افراد جاں بحق
موھارا کے قریب سمندر میں دو کشتیاں الٹنے سے ایک بچے سمیت 13 افراد جاں بحق جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹھٹہ کے علاقے میرپور ساکرو کے ساحلی گاؤں موھارا
کے قریب سمندر میں زائرین کی دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد الٹ گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈوبنے والی کشتیوں میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد
زائرین سوار تھے جو روحانی بزرگ پیر پٹھورو کے مزار پر حاضری اور علاقائی
میلے مینھ بھٹائی میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ ڈوبنے والوں میں سے اب تک 13
افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
لاشوں کو میر پور ساکرو کے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔