لاہور،طاہرالقادری ڈگڈگی بچانے پاکستان آتے ہیں ،حمزہ شہباز
مسلم لیگ( ن )کے رہ نما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا
کہنا ہے کہ طاہر القادری جیسے لوگ ڈگڈگی بجا نے کیلیے پاکستان آتے ہیں،قوم
کو یاد ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر
اداروں کے خلاف کیسی زبا ن استعمال کی تھی،طاہر القادری وہی شخص ہے جو
بکرے کا خون لگا کر عدالت میں گیا،قوم جا تی ہے طاہر القادری کس کا نام
ہے،یہ لوگ کینیڈا میں رہتے ہیں انکی جائیدادیں بھی وہیں ہیں۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے
کہا کہ سا نحہ ماڈل ٹاؤن افسوس ناک واقعہ ہے،جس پر ہم سب کو افسوس ہے
،واقعے میں جو لوگ شہید ہوگئے وہ ہمارے اپنے تھے ،معاملہ عدالت میں ہے اور
مجرموں کو سزا بھی مل چکی ہے۔
رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سا نحہ ماڈل ٹاؤ ن
کی رپورٹ عام کردی،ہمارا دام صاف ہے ،ا نصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں،سا
نحہ ماڈل ٹاؤن میں شہادتوں پرہمیں بھی افسوس ہے،ایسے لوگوں کولاشوں
پرسیاست نہیں کر ے دیں گے۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ محب وطن لوگوں کو بروقت ا نتخابات کی حمایت کر
نی چاہیے،پارلیمنٹ نے بروقت ا نتخابات کی راہ ہموار کردی ہے ۔