لاہور،دفاع پاکستان کونسل کا امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف احتجاج
امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم
کرنےکیخلافدفاع پاکستان کونسل کی جانب سے لاہورمیں شدید احتجاج کیا گیا
ہے،احتجاج میں امریکی فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت اور اسے اسلام دشمنی
قرار دیا گیا۔
امریکی صدر کے اعلان کے حوالے سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی
ہے،دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے امریکی اقدام کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں
دفاع پاکستان کونسل کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں
می بینرزاور پلے کارڈز اٹھ رکھے تھے جن پر امریکی فیصلے کے خلاف نعرے درج
تھے،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شید نعرے
بازی بھی کی گئی ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ فلسطین کی سرزمین ہمارے لئے بہت مقدس ہے امریکی
فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں جبکہ مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کو مقبوضہ
بیت المقدس منتقل کرنے کو اسلام اور امن دشمنی قرار دیا ہے۔