Dec 08, 2017 01:47 pm
views : 608
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 440 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،440 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 440 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 39225 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 275 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 153 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،108 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔