Dec 08, 2017 02:10 pm
views : 562
Location : Raiwind Hospital
Lahore- CM Punjab visit Raiwind Hospital
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کابغیر پروٹوکول اچانک دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کابغیر
پروٹوکول اچانک دورہ کیا، وزیراعلیٰ بغیر اطلاع تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال
رائے ونڈ پہنچے،انتظامیہ بھی ان کے دورے سے مکمل طور پر لاعلم رہی،
وزیراعلیٰ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے اورمریضوں کو دی جانے والی طبی
سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں
فراہم کی جانے والی طبی سہولتو ں کے بارے میں استفسار کیا،وزیراعلیٰ نے
مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی،وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی میں لائے
گئے ایک مریض کی جانب سے مفت ادویات نہ ملنے شکایت پر سخت برہمی کا
اظہارکیااورکہا کہ اس شاندار ہسپتال میں ڈاکٹرکی جانب سے ایمرجنسی میں لائے
گئے مریض کے ساتھ ایسا رویہ افسوسناک ہے۔
شہباز شریف نے متعلقہ ڈاکٹر کو طلب کر کے اس کی سرزنش کی اورہسپتال
انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریض کو فوری طورپر مفت ادویات فراہم کی
جائیں۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے وسائل مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی
کیلئے دیئے گئے ہیں اوران وسائل کے ثمرات ہر صورت مریضوں تک پہنچنے چاہیے،
میںآئندہ ایسی شکایت برداشت نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ نے بعض مریضوں اور ان
کے لواحقین کی شکایات پر فوری احکامات جاری کئے اورموقع پر ہی ان کی
دادرسی کی،وزیراعلیٰ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈمیں مریضوں کی
سہولت کیلئے فوری طورپر سٹی سکین مشین فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہ
ہسپتال میں ڈینٹل کلینک اورای این ٹی کلینک کو جلد فنکشنل کرنے کیلئے
اقدامات کیے جائیں،ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی
میرا مشن ہے اوراس مقصد کیلئے ہر طرح کے وسائل دیئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں ،نرسوں اوردیگر عملے کیساتھ
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جذبے کیساتھ کام کیا
جائے اور آپ ایک انتہائی مقدس پیشے سے وابستہ ہیں،آپ کے منصب کا تقاضا ہے
کہ درددل کیساتھ مریضوں سے پیش آیا جائے اورانہیں بہترین علاج معالجے کی
سہولتیں فراہم کی جائیں،انہوں نے کہاکہ جب تک مریضوں کو تسلی بخش علاج مہیا
نہیں ہوجاتا،ہسپتالوں کے اچانک دورے کرتا رہوں گا۔