بہاولپور ،مقامی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن
بہاولپور میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے،آپریشن کا آغاز بہاولپور ملتان روڈسے کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد طاہر کے مطابق آئندہ ہفتے سے بہاولپور تا لودھراں اسپیڈو
بس سرور کا آغاز کیا جا رہاہے،جس کی وجہ سے تجاوزات کو ہٹیا یا جا رہا ہے
تاکہ اسپیڈو بس سروس بلا تعطل جاری رہے جبکہ تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو
بھی اکثر ٹریفک جام کی شکایت رہتی تھی،جبکہ اسپیڈو بس کے روٹ میں آنے والے
تمام تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔
جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے انتظامیہ کو ہمیں پہلے آگاہ کرنا چاہیے تھا۔
اس سلسے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک دکاندار
نے کہا بغیر کسی نوٹس کے کارروائی کی گئی جس سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔