اسلام آباد ,وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے میئر لندن صادق خان کی ملاقات
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ صادق خان کے لندن مئیر منتخب ہونے پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے میئر لندن صادق خان نے
ملاقات کی جس میں وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان میں تجارت ، سرمایہ کاری
کے بہترین مواقع ہیں ،پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا
ہے،صادق خان کہتے ہیں کہ پاکستانی سرمایہ کاربرطانیہ میں تجارتی مواقع سے
فائدہ اٹھاسکتے ہیں برطانیہ میں 17 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔
میئر لندن کہتے ہیں کہ دورے سے پاکستان سے متعلق غلط تاثر دور کرنے میں مدد ملی۔