Dec 08, 2017 04:22 pm
views : 566
Location : Quetta Serena Hotel
Rawalpindi- COAS addresses seminar on “Human Resource Development for the youth of Balochistan
راولپنڈی ،آرمی چیف کا کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ میں مدارس کے خلاف نہیں ،
لیکن ہم نے اس کی اصل روح کو کھو دیا ، طیب اردگان بھی مدرسے سے پڑھے تھے
لیکن آج وہ ترکی کے صدر ہیں، ہمیں مدارس میں جدید تعلیم دینے کی بھی ضرورت
ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطاق کوئٹہ میں سیمینار سے
خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مسائل کے
باعث پاکستان اور خاص طورپر بلوچستان پسماندہ رہ گیا ،اہم وجہ تعلیم ہے جو
کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے،میں مدارس کے خلاف نہیں ، لیکن ہم نے
اس کی اصل روح کو کھو دیا، مدارس سے متعلق یہ تاثر بن گیا ہے کہ یہ صرف
ایک فرقے کی تعلیم دیتے ہیں ،ایک فرقے کی تعلیم حاصل کرنے والے مدارس کے
طلبا کیا بنیں گے ؟
آرمی چیف نےمزید کہا کہ میں ایک جمہوری آدمی ہوں اورمیرا پختہ یقین ہے کہ
پاکستان مضبوط جمہوری عمل سے کامیاب ہوگا ، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی
سالمیت کی علامت ہے ، صوبے میں امن و امان کی صورتحال بلوچستان کی ترقی میں
سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔