Dec 08, 2017 05:31 pm
views : 506
Location : American Embassy
Lahore- IJT Protest Against American President
لاہور،اسلامی جمعیت طلبا کا امریکی صدر کے خلاف احتجاج
اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے امریکی صدر کے یروشیلم کو اسرائیل کا
دارالحکومت قرار دئے جانے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،امریکن
ایمبیسی کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے میں اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں
نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بیت المقدس
فلسطین کا دارالحکومت ہے اوردیگر نعرے درج تھے،اس موقع پر مظاہرین کی جانب
سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی ،مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر نذر آتش
کرکے امریکی صدر کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبا امریکی صدر
کے فیصلے کی شدید مزمت کرتی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام دشمنی اب کھل کر
سامنے آچکی ہے ،مسلم حکمرانوں کو امریکی کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کا
بائیکاٹ کر دینا چاہیئے۔
قبل ازیں اسلامی جمعیت طلبا کے احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
کئے گئے امریکن ایمبیسی جانے والے راستوں کو کنٹینراور خاردار تاریں لگا
کر بند کردیا گیا اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیئے
پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا
دارالخلافہ قرار دئے جانے اور امریکی سفارت خانے کو یروشیلم منتقل کئے جانے
کے خلاف ملک بھر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔