Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 08, 2017 05:59 pm views : 507

Location : Alhamrah Hall

Lahore- Provincial Minister Raza Ali Gilani Distributing checks at Alhamrah Hall
  • Urdu

لاہور، پاکستانی نوجوان دنیا بھر کے نوجوانوں سے زیادہ قابل اور محنتی ہیں،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن

یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ہائی اچیورز میں الحمرا ہال مال روڈ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں نجی کالج سے وابستہ طلباء و اساتذہ کے علاوہ شعبہ تعلیم سے منسلک افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے ہائی اچیورز میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کی اکثریتی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ایک بڑا چیلنج ہے،اس ضمن میں نجی و سرکاری شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے جس کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن ہر سطح ہر تعاون کر رہا ہے، حکومت پنجاب تعلیم کے شعبے میں ترقی کیلئے مختلف پروگرامز پر عمل پیرا ہے، محکمہ ہائر ایجوکیشن قابل اور ذہین طلباء کو دوران تعلیم سکالرشپ، لیپ ٹاپ، ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع اور ہر طرح کی سہولت فراہم کر رہا ہے، تعلیم کے شعبے میں اساتذہ کی بنیادی اہمیت کے پیش نظر ان کی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے ٹریننگ اکیڈمی بھی بنائی اور اساتذ ہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے رواں سال بھی ہزاروں نئی اسامیوں پر بھرتیاں کی گئیں۔
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ پاکستانی نوجوان دنیا بھر کے نوجوانوں سے زیادہ قابل اور محنتی ہیں،انہی نوجوانوں کی بنیاد پر پاکستان اقوام عالم میں اپنا مقام بنائے گا، ہمارے طلباء کے ساتھ ساتھ ان کے والدین اور اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ان کی اتنی اچھی تربیت کی، پنجاب کی بڑی جامعات کو عالمی رینکنگ میں اوپر لانے کیلئے جامع پالیسی مرتب کر رہے ہیں جبکہ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب اور اس کے ملحقہ اداروں میں میرٹ اور صرف میرٹ ہی اولین ترجیح ہے۔
علی رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی اعلیٰ تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہیں،سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا تحقیق اور تعلیم کی بنیاد پر اس مقام پر پہنچی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مستقبل بھی تعلیم کے شعبے پر توجہ دینے سے ہی تابناک ہو گا،سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اپنی ذہانت کی بنیاد پردنیا بھر کے نوجوانوں سے بہتر ہیں۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved