Dec 08, 2017 06:52 pm
views : 579
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs meeting regarding Benazir Income Support Programme
اسلام آباد،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اجلاس
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے اینڈومنٹ
فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی ہے،گھر گھر سروے کا اگلا مرحلہ فروری 2018 میں
شروع ہوگا145 سماجی و معاشی رجسٹری سروے مئی 2018 میں مکمل کرلیا جائے
گا145 فنڈ کے تحت مختلف اسکیموں کے لئے سرمایہ حاصل کیا جائے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا
اجلاس ہوا،وزیراعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے مختلف
منصوبوں پر بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نقد رقوم پروگرام سے اب
تک 56 لاکھ خاندان مستفید ہوچکے ہیں، وسیلہ تعلیم پروگرام سے مستفید ہونے
والے بچوں کی تعداد اٹھارہ لاکھ ہے، مستحق افراد کے لئے پروگرام کی شفافیت
پر عالمی اداروں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، گھر گھر سروے کا اگلا مرحلہ
فروری 2018 میں شروع ہوگا، سماجی و معاشی رجسٹری سروے مئی 2018 میں مکمل
کرلیا جائے گا، وزیراعظم نے بی آئی ایس پی کے لئے ایڈومنٹ فنڈ کے قیام کی
منظوری دے دی ہے۔
فنڈ کے تحت مختلف اسکیموں کے لئے سرمایہ حاصل کیا جائے گا۔ بی آئی ایس پی
کی چیئرپرسن ماروی میمن اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔