Dec 08, 2017 06:55 pm
views : 563
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Governor Punjab Malik Muhammad Rafique Rajwana
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران سندھ میں سرمایہ کاری کے
مواقعوں ،سماجی شعبہ کی ترقی کے اقدامات،دونوں صوبوں میں مختلف شعبوں میں
قریبی تعاون کی اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا
گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب
اور منی پاکستان ہے۔کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔امن و امان کے
قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں۔موجودہ حکومت
کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے۔
گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا صوبہ پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لئے
مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔صوبہ میں تعلیم ،صحت اور انفرا اسٹرکچر کی
بہتری ہر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔