Dec 08, 2017 07:20 pm
views : 548
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Spokesperson Foreign Office Dr Faisal Hashmi Press Briefing
اسلام آباد، اسرائیلی دارالحکومت کی بیت المقدس منتقلی پر تشویش ہے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس
کلبھوشن یادو سے اْس کی والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان نے بھارت کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان
کو امریکہ کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت کی بیت المقدس منتقلی پر تشویش
ہے، یہ قدم خطے کے امن کیلیے شدید خطرات کا باعث بنے گا، امریکی اقدام
عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ
کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، گزشتہ ہفتے میں حافظ قرآن
یاور بشیر سمیت 11 کشمیری نوجوان شہید کیے گئے، ان شہادتوں پر ہزاروں
کشمیریوں نے احتجاج کیا، 12 کشمیری بھارتی تشدد سے زخمی ہوئے، بھارتی وزیر
داخلہ کے ایل او سی سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہیں،بھارت نے رواں سال
1300 سے زائد مرتبہ فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، 52 افراد کو شہید
کیا گیا،175 افراد اس فائرنگ اور گولہ باری میں زخمی ہوئے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی بھارتی ہم منصب کو خط
بھی لکھا ہے، خط میں پاکستان نے بھارت کو اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو
آزادانہ طور پر کام کرنے پر زور دیا ہے،ہندوستان لڑکر کشمیر حاصل نہیں
کرسکتا اس پر ہمیں شک ہے نہ ہی بھارت کو ہونا چاہئے مسئلہ کشمیر اقوام
متحدہ کی قرار داروں پر عمل کرکے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔
امریکی وزیردفاع جیمز میٹیس کے دورہ پاکستان سے پہلے ڈائریکٹر سی آئی اے کی
الزام تراشیوں پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کی پناہ
گاہوں کا خاتمہ کرچکا ہے اہم دورے سے قبل امریکی آفیشل کا بیان غیرضروری
اور حقائق کے منافی ہے، ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر کا کہنا تھا کہ
پاکستان نے کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی،
بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو بھی ساتھ جانے کی اجازت ہوگی،پاکستان
نے بھارت کو فیصلے سے آگاہ کر دیا، کلبھوشن کی والدہ اور بیوی کو مکمل
سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، یہ ملاقات 25 دسمبر کو ہو سکتی ہے۔