Dec 08, 2017 08:02 pm
views : 597
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 295 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 295 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز جمعے کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 295 پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ 39080پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 158 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،175 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔