کوئٹہ ،ہز ار گنجی میں گیس پائپ لائن کا مرمتی کام کا آغاز،شہریوں میں خوشی کی لہر
کوئٹہ کے نواحی علاقہ سریاب ہزار گنجی میں جی ایم بلوچستان سوئی سدرن کی
ہدایت پر گیس پائپ لائن بچانے کا کام ہنگامی بنیادوں ہر کاری شہریوں میں
خوشی کی لہر ڈور گئی۔
عرصہ دراز سے ہزارگنجی زہری ٹاؤن میں گیس کی پریشر میں کمی کے باعث علاقہ
مکین شدید مشکلات میں مبتلاتھے ۔جی ایم بلوچستان نے مکینون کی مشکلات کو
مدنظر رکر علاقے میں نئے پائپ لائن پلانے کی ہدایت کی ہے ۔
عرصہ دراز سے زہری ٹاؤن اور معلقہ علاقوں میں 3انچی پائپ لائن بچائے گئے
تھے جس کی وجہ سے پریشر میں کمی اور آئے روز حادثات رونماء ہورہے تھے ۔
جی ایم کی ہدایت پر اب ان علاقوں میں 6انچی پائپ لائن بچانے کی کام ہنگامی
بنیادوں پر جاری ہے جس کی وجہ سے ناصرف حادثات میں کمی ہوگی بلکہ گیس پریشر
میں کمی کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔